News and Events

وزیر اعظم کا دورہ گوادر
گوادر( بےو رورپورٹ ) آ نے والے ایک سال کے اندر گوادر میں نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ مقامی لوگوں کی کی شرکت کے بغیر ترقی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ گوادر کی تر قی میں مقامی لوگوں کی شرکت کو اولین ترجےح دینگے۔ ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے مقامی ماہی گیروں کے روزگار پر کوئی قدغن نہیں لگے گی۔ گزرگاہوں کی تعمیر کے لیئے فنڈز مختص کر رہے ہیں۔ کراچی سے گوادر فیری سروس کاآ غاز کیا جائے گا۔ قدرتی و معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیا۔نئے پا کستان میں تمام شہر یوں کو یکساں حقوق حاصل ہونگے ۔ ان خیالات کااظہار وزےر اعظم پا کستان عمران خان نے یہاں گوادر بندرگاہ پر پا کستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈ ے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب اور گوادر ایکسپو کے معائنہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بلوچستان قدرتی اور معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا جس سے بلوچستان کے طول و عرض میں احساس محرومی کاتاثر ابھرا ہے لیکن نئے پا کستان میں اہلیانِ بلوچستان کے ساتھ کوئی بھی ناانصافی نہیں ہوگی بلوچستان کو اس کا جائز مقام دلاکر رہےنگے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پا کستان کامعاشی شہ رگ کادرجہ رکھتا ہے آنے والے ایک سال کے دوران گوادر میں غیر معمولی تبد یل لائی جائینگی کر اچی سے گوادر تک فیری سروس بھی متعارف کیا جائے گا لیکن ہم یہ وعدہ کر تے ہیں کہ گوادر کی تر قی میں مقامی لوگوں کا کلیدی کردار ہوگا کیونکہ جس علاقے میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع ہوتے ہیں اولین ترجیح وہاں کے لوگوں کا بنیادی حق ہے ترقی میں مقامی لوگوں کی شرکت کے بغیر یہ ترقی کوئی معنی نہیں رکھ سکتی جس سے ہم کسی بھی طرح فرو گزاشت نہیں کرینگے تعمیر او ر ترقی کے سفر میں ےیہاں کی مقامی آبادی بھی شامل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ماہیگیروں کو اپنے روزگار کے متعلق فکر مند نہیں ہونا چاہئے ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے ماہیگیری کے شعبہ کو کوئی بھی گزند نہیں پہنچے گی وفا قی حکومت ایسٹ بے ایکسپریس وے کے منصوبے میں گزرگاہوںکی تعمیر کے لئے اضافی فنڈز مختص کررہی ہے ماہی گےروں کو سمندر میں آنے اور جانے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل پر قا بو پانے کے لےئے پاور اور ڈیسلنیشن پلانٹ کے منصوبے قائم کیئے جائینگے جبکہ گوادر کو قومی گرڈ سے ملانے کے لئے منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے جس کے لےئے بجٹ میں فنڈز تجویز کیئے گئے ہیں گوادر گر ین اور کلین بنانے کے لےئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے گوادر میں دس لاکھ درخت لگائے جائےنگے درخت اگانے کے لےئے واٹر ٹر ےٹمنٹ پلانٹ قائم بنایا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر کی طرح گوادر کے لوگوں کو بھی انصاف صحت کارڈ جاری کرینگے جس کے تحت فی خاندان کو 7لاکھ 20ہزارروپے کا ہیلتھ کارڈ فراہم کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو کوئٹہ سے بذریعہ ریلو ے لائن منسلک کیا جارہا ہے جس کے تحت گوادر سے کوئٹہ تک ریلو ے ٹر یک بچھائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپر یل میں چین کا دورہ کرر ہے ہیں جہاں پاکستان چین سے ریلو ے، زراعت اورماہیگیری سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے لےئے چین سے مدد حاصل کی جائےگی ۔تقریب سے وفاقی وزیر برائے میر ین افیئر ز علی حیدرزیدی اورپاکستان میں چائنا کے سفیر ےاﺅ جنگ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر آرمی چیف آ ف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر برائے خارجہ شاہ محمو د قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسر و بختیار، وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد،وفاقی وزیر شہری ہوابازی محمد میاں سومرو ، وفاقی وزیر متحرمہ زبیدہ جلال، سنیٹر کہد ہ بابر، کمانڈر سدرن کمانڈمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ اور چین کے قونصل جنرل بھی تشر یف فرما تھے ۔ قبل ازےں وزیراعظم پاکستان اور دیگر مہمانوں کا پنڈال پہنچے پر استقبال کیا.



Copyright - 2019 AL NOOR CONSULTANT. All rights reserved
Designed & Developed by Webilogics
Top